امام سلطان محمد شاہ اسلام کے سچے حامی
حضرت امام سلطان محمد شاہ علیہ السلام نے اسلامی ممالک کی ہمدردی و حمایت میں ہمیشہ اپنی آواز بلند کی- فلسطین میں برطانیہ کی کاروائیوں پر سخت احتجاج کیا اور ترکی اور دوسرے ممالک کے لئے جوش ملی اور جذبہ اسلامی سے زبردست خدمت انجام دیں-
تھیریس میں یونانیوں کی بربریت اور مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کے لئے حضرت امام سلطان محمد شاہ نے دلیری اور پرزور دلائل کے ساتھ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے سامنے اور خاص طور پر برطانیہ کے وزیراعظم کے سامنے اظہار کیا کہ:-
"حالانکہ میں ضعیف ہو گیا ہوں مگر تلوار لے کر یونانیوں کو نکال دونگا-"
آپ ہمیشہ دنیا کے مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کرتے رہے- جب آپ لیگ آف نیشن کے صدر مقرر ہوئے تو عربوں کے مسائل اور دنیا کے مسلمانوں کے مسائل پر ہمیشہ تقریریں کرتے رہے اور دنیا میں امن و امان قائم کرنے میں مدد دیتے رہے- اسلامی ممالک کا سفر کرکے مالی امداد نیز علم کے ذریعے فائدہ پہنچاتے رہے آپ نے سندھ اور کراچی کے ساتھ ایک خاص قسم کا تعلق رہا ہے- چونکہ آپ نے سندھ کو بمبئ سے جدا کرکے ایک صوبہ بنانے کی کوششوں میں زپردست حصہ لیا تھا- آپ کو قیام پاکستان پر بڑی مسرت حاصل ہوئی تھی اور پاکستان کے مستقبل پر آپ کو بڑا یقین تھا- آپ کو تمام اسلامی ممالک سے اور مسلمانوں سے پیار تھا- اس پر عالم اسلام کے مشہور عالم شیخ حسین قدوائی نے کہا:_
"ہزرائل ہائی نس ایک سچے مسلمان ہیں جن پر اسلام کی محبت غالب ہے اس کے سوا وہ کچھ نہیں ہیں-حضور اکرم صلی اللدعلیہ وسلم کا خون ان کی رگوں میں موجود ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنی دولت پوزیشن اور اپنی زندگی سے اسلام کی خاطر دست بردار ہو جائیں گے میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے اس شخص کے لئے دعا کرنی چاہئے جو اسلام سے اتنی زیادہ محبت کرتا ہے- میں بہت مشکل سے کسی شخص کے سامنے جھکتا ہوں اور ایک بادشاہ کے سامنے بھی میں نہیں جھکتا- لیکن میں اس شخص کے سامنے تو خوشی سے جھکوں گا-"
English Version
Imam Sultan Muhammad Shah is a true supporter of Islam
Hazrat Imam Sultan Mohammad Shah (PBUH) always raised his voice in sympathy and support of the Islamic countries.
Hazrat Imam Sultan Muhammad Shah boldly and forcefully argued before the great powers of the world and especially before the Prime Minister of the United Kingdom for the barbarism of the Greeks and the atrocities committed against the Muslims in Theresa.
"Although I am weak, I will take the sword and drive out the Greeks."
He always helped the needy people of the world. When he became the President of the League of Nations, he always spoke on the problems of the Arabs and the problems of the Muslims of the world and helped to establish peace and order in the world. You have had a special kind of relationship with Sindh and Karachi by traveling to different countries and benefiting financially as well as through knowledge. The establishment of Pakistan was a great joy and you had great faith in the future of Pakistan. You loved all Islamic countries and Muslims.
Hazrael Highness is a true Muslim who is overwhelmed by the love of Islam - nothing but the blood of the Holy Prophet (PBUH) is in his veins ... I feel that I should pray for the person who loves Islam so much - I hardly bow to anyone and I do not bow to a king - but I will gladly bow before this man. "
0 Comments