حضرت امام آقا علی شاہ مریدوں کے لئے جدوجہد
حضرت امام علی شاہ علیہ السلام اپنے مریدوں کی تعلیم و تربیت میں نمایاں حصہ لیتے تھے۔اور آپ نے بمبئ اسماعیلی بچوں کو تعلیم کے لئے پہلا مدرسہ قائم کیا- آپ غریبوں کی امداد کیا کرتے تھے- اور اپنے مریدوں کے لئے روحانی تعلیم کا بھی انتظام کیا تھا- آپ نے کراچی میں علی شاہ گیٹ گاندھی گارڈن پر تعمیر کروایا-
آپ کے دورامامت میں ہندوکش، یارقند،وسطی ایشیاء اور افغانستان کے مریدوں سے رابطے قائم کئے گئے تھے- ان علاقوں کے کئ مرید ہندوستان میں دیدار کے لئے بھی تشریف لاتے تھے- بدخشان ، چترال اور گلگت کے مریدوں کے پاس جب انگریزوں کے نمائندے جاتے تھے- تو امام سے تعارف کے لئے خطوط لے جاتے تھے-
ہندوستان میں اس وقت انگریزوں کی حکومت تھی- چنانچہ آپ بمبئ میں انگریزوں کی امپیرسل کونسل نامی شاہی مجلس کے اعزازی رکن منائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ آپ بمبئ کی محمڈن نیشنل ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے- اور مسلمانوں کی قیادت کرتے تھے- اور مسلمانوں کی تعلیم و سیاست کے مسائل میں دلچسپی رکھتے تھے-
0 Comments