Latest Posts

6/recent/ticker-posts

What is Nawroz ?

 عید نوروز مبارک



نوروز دو لفظوں کا مجموعہ ہے نو اور روز۔نو کے معنی نیا اور روز کا مطلب دن یوں نوروز کا مطب نیا دن۔نوروز کو موسم بہار کی آمد کا پہلا دن تصور کیا جاتا ہے۔نوروز کا جشن ایران,وسطی ایشیا,پاکستان,گکلت بلتستان اور بہت سارے ممالک و خطوں میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔اسماعیلی مذہب میں اس دن کو صرف اک عام جشن کے طور پرمنایا نہیں جاتا بلکہ اس یوم کو مذہبی و روحانی جوش و ولولے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اسماعیلیت میں نوروز کو مذہبی عقیدت کے ساتھ منانے کےکئ وجوہات ہیں ان میں سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ ہمارے وہ ائمہ جو کہ ایران و گردونواح میں مقیم تھے نے بھی اس جشن کو منایا تھا۔دوسری وجہ یہ ہے کہ اسماعیلی مذہب آفاق و انفس میں برابری کا تصور ہے یعنی جس طرح بہار کی آمد سے روئے زمین پر سرسبزوشادابی چھا جاتی ہے,زمین سے پودے اگنے لگتے ہیں,پھول کھلنے لگتے ہیں اور یوں زمین موسم سرما میں مردہ بن چکی تھی موسم بہار میں ذندہ ہوجاتی ہے۔موسم سرما کی سخت آزمائشوں و تکالیف کے بعد کیڑے,مکوڑے اور وہ حیوانات جو کہ پورےموسم سرما میں  سوئے ہوتے ہیں سب نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں۔انسان کی باطنی زندگی کی مثال بھی ایسی ہی ہے گناہ,غلط کاری اور بےراہ روی کی وجہ سے انسان کی روح بھی ان کیڑوں مکوڑوں اور جانوروں کی طرح غفلت کی نیند میں سوئی رہتی ہے کہ اس کے روح کی سرسبز و شاداب زمین موسم سرما کی سخت آزمائیشوں اور مشکلات سے دوچار ہوتی ہے۔


پس نوروز اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ جس طرح ظاہری زمین اپنے اندر سرسبز و شادابی لاتا ہے انسان بھی اپنی باطنی زمین میں سرسبز و شادابی لا سکتا ہے۔اور عالم باطن کی بے پایان حکمتوں سے آگاہ ہوسکتا ہے۔تو آئیں مومنین اس دن کی مناسبت سے دعا گزاری کرے کہ خدائے عظیم ہمیں امام حئ و حاظر کی ہدایت کی روشنی سے ہمارے بنجر و ویران دلوں کو سرسبز و شاداب کردے۔ہماری مردہ روح کو علم و حکمت کی دوا سے زندگی عطا کرے۔والسلام۔

Post a Comment

0 Comments